Wednesday, May 8, 2024

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ  18 فروری کو سماعت کریگا۔ نواز شریف کی صاحبزادی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے مقرر کر دی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اٹھارہ فروری کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے ان کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔