Tuesday, May 14, 2024

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی
January 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز باہرکیوں جانا چاہتی ہے ،  جس پر وکیل نے بتایا کہ مریم کے والد سخت بیمار ہیں  ، دیکھ بھال کے لئے جانا چاہتی ہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا  ان کے والد کی دیکھ بھال کے لئے  وہاں کوئی ور موجود نہیں ہے  جس پر وکیل نے کہا کہ مریم نواز بیٹی ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کریں ۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے  مزید تیاری کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے سماعت فروری کے پہلے ہفتے  تک کیلئے ملتوی کر دی ۔