Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، آئندہ ہفتے اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، آئندہ ہفتے اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب
February 25, 2020
 لاہور (92 نیوز) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے کیس کی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس پر نیب پراسیکیوٹر نےجواب جمع کرا دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ عدالت نے آئندہ ہفتے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنماء عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر حکمران جماعت سیاست کر رہی ہے۔ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے۔ مریم نواز کو تیمارداری کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔