Tuesday, April 16, 2024

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر
December 21, 2019
لاہور (92 نیوز) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 23 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ مریم نوازکی جانب سے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیا گیا، اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا حکومت نے ابھی تک نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ عدالت نے حکومت سات دن کا وقت دیا تھا جو مکمل ہو چکا ہے۔ عدالت سے استدعا کی کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔