Monday, May 13, 2024

مریم نواز کا لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام

مریم نواز کا لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام
March 9, 2021

لاہور (92 نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے ہائی ٹی میں شرکت کی۔

ہائی ٹی میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق، پرویزرشید، اعظم نذیر تارڑ، عرفان صدیقی و دیگر سینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

مریم نواز کی لیگی سینیٹرز سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوئی، مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔