Sunday, May 19, 2024

مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ، کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ، کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا
October 16, 2017

لاہور (92 نیوز) عدالت عظمیٰ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے ایک سوبیس کے ضمنی الیکشن سے والدہ کی کامیابی کے بعد پہلی بارحلقے کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے والدہ کو کامیابی دلوانے پر ووٹرز کاشکریہ اداکیا۔
مریم نواز پی پی ایک سوچالیسں میں پارٹی کے مرکزی دفتربھی گئیں اور ایم پی اے ماجدظہورسے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے پارٹی میں اختلافات پر کارکنوں کی سرزنش بھی کی۔
مریم نواز نے رہنماؤں اورپارٹی کارکنوں سے یونین کونسل پینسٹھ میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست کی وجوہات معلوم کیں۔