Tuesday, May 14, 2024

مریم نواز کا جارحانہ رویہ ، پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی بنا لی

مریم نواز کا جارحانہ رویہ ، پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی بنا لی
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کے جارحانہ رویئے پر پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی بنا لی۔ مریم کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور ہونے لگا۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو جلد حمزہ سے رابطہ کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہی کمیٹی میں بھی مریم کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دینے پر غور کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے۔ مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔