Thursday, April 25, 2024

مریم نواز کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

مریم نواز کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
September 14, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا اے پی سی میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع مریم نواز کے اے پی سی میں عدم شرکت کے فیصلے کے بعد اب شہبازشریف 6 رکنی وفد کیساتھ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔ اے پی سی کےلئے لیگی وفد میں مریم اورنگزیب اور امیر مقام بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔ لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، ایاز صادق، احسن اقبال ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اے پی سی میں شرکت کرنے والے پارٹی وفد کے ناموں کا اعلان کرنے کے بعد نام واپس کرلئے۔ واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔