Thursday, April 18, 2024

مریم نواز کا آج سے ’’شیر جوان تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز کا آج سے ’’شیر جوان تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان
November 1, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج سے ’’شیر جوان تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ن لیگی رہنماء مریم نواز کہتی ہیں یہ نوجوانوں کی تحریک ہے، جو قوم کے بازو، آواز، تقدیر اورمستقبل ہیں۔ آپ کے بزرگ قائد اعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کیلئے میدان میں آنا ہے۔