Saturday, May 11, 2024

مریم نواز کا آخری ٹھکانہ جیل ہے ، فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کا آخری ٹھکانہ جیل ہے ، فردوس عاشق اعوان
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پھر بتادیا کہ مریم نواز کا آخری ٹھکانہ جیل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 13 دسمبر کا شو فلاپ اور ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم والے اپنے کیسز کے فیصلوں کے بعد جیلوں میں ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ  لاہور میں شوبازی اور رنگبازی ہوئی، راجکماری نے عوامی وزیراعظم کو چیلنج کیا، حکومت ان کے جلسے جلوسوں سے نہیں جائے گی۔

پی ڈی ایم کی استعفوں کی دھمکیوں پر  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے لطیفے بن چکے۔