Saturday, April 20, 2024

مریم نواز والد کی عیادت کے دوران طبیعت خراب ہونے پر خود بھی اسپتال داخل

مریم نواز والد کی عیادت کے دوران طبیعت خراب ہونے پر خود بھی اسپتال داخل
October 24, 2019
لاہور (92 نیوز) مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی عیادت کرنے گئیں۔ طبیعت خراب ہونے پر خود بھی اسپتال داخل ہونا پڑ گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات کا نیا موڑ آ گیا۔ مریم نواز کو بھی سروسز اسپتال داخل کر لیا گیا ۔ مریم نواز نے بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت کی تھی  جس پر ان کو بھی وی وی آئی پی ٹو میں شفٹ کیا گیا ۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے پاس ہی موجود ہیں۔ ملاقات کے موقع پر مریم نے والد کی طبیعت پر تشویش کا اظہارکیا اور آبدیدہ ہو گئیں۔ مریم نے والد سے پہلے ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ مریم نواز کو سخت سکیورٹی میں جیل سے اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو دس بجے کے بعد مکمل آرام کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ نواز شریف کو کھانے میں ہلکی غذا دی گئی ہے۔ صبح نواز شریف کے دوبارہ خون کے نمونے لے کر مکمل ٹیسٹ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی اسپتال میں منتقلی کے لیے ڈاکٹر کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹر کے کہنے پر مریم نواز کو اسپتال میں اسی وارڈ میں رکھا جائے گا۔ مریم نواز کو جیل سے سروسز اسپتال انکی ناسازی طبیعت کی وجہ سے لایا گیا ،اب یہ ڈاکٹروں پر منحصر ہے کہ مریم نواز کتنی دیر تک اسپتال میں رہیں گی۔