Sunday, September 8, 2024

مریم نواز واقعہ کے وقت اسلام آباد میں تھیں، ساڑھے 4بجے لاہور پہنچیں : ترجمان شریف فیملی

 مریم نواز واقعہ کے وقت اسلام آباد میں تھیں، ساڑھے 4بجے لاہور پہنچیں : ترجمان شریف فیملی
July 1, 2016
لاہور(92نیوز)ترجمان شریف فیملی نے کہا کہ مریم نواز واقعہ کے وقت اسلام آباد میں تھیں اوروہ شام ساڑھے چار بجے لاہور پہنچی ہیں ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نوا ز نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے رمضان میں تھوڑی سی شرم کریں کیونکہ  جب   کہ خبر چلی تو میں اس و قت اسلام آباد میں تھی ۔ دوسری طرف شریف فیملی کے ترجمان نے کہا عمران خان کی بہن اپنے بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں شہر میں اُس وقت کوئی وی آئی پی موومنٹ نہیں تھی پولیس نے بھی واقعہ جھوٹا قرار دے دیا۔