Monday, September 16, 2024

مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نواز شریف کی نا اہلی کو نہیں مانتا

مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نواز شریف کی نا اہلی کو نہیں مانتا
September 5, 2017

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نواز شریف کی نا اہلی کو نہیں مانتا۔

مریم نواز نے ابدالی چوک میں آفس افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانا مہ اور اقامہ سب ڈرامہ تھے ، ہدف نواز شریف تھے ۔

مریم نواز کی آمد پر  کارکنان نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، جن کہ یاسمین راشد کو پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈور ٹو ڈور کمپین پر سیکورٹی فراہم کردئی گئی ہے  ۔

دوسری طرف اسلام پورہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے موقع پر تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ شیر سارے بھاگ رہے ہیں بڑا بھاگا ہے اور چھوٹا بھی بھاگ گیا ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ایک پراپرٹی لندن کی فروخت ہوتو این اے 120 میں پچاس ہزار نئے گھربناکردیئے جاسکتے ہیں ۔