Friday, May 3, 2024

مریم نواز نے نوازشریف کی سعودیہ میں مصروفیات کی تصاویر شیئر کر دیں

مریم نواز نے نوازشریف کی سعودیہ میں مصروفیات کی تصاویر شیئر کر دیں
January 2, 2018

ریاض ( 92 نیوز ) مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

مریم نواز  کہتی ہیں نوازشریف نے جنت البقیع میں مزارات پر حاضری دی اور سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی کی ۔  تاہم ملاقات کے حوالے سے کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی

تصاویر میں نوازشریف روضہ رسولؐ پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف نے جنت البقیع میں مزارات پر بھی حاضری دی ہے ۔

 انہوں نے نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا دعویٰ بھی کیا  تاہم ملاقات کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی۔

 

دوسری طرف سعودی میڈیا بھی نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے معاملے پر خاموش ہے۔

 سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سعودی حکام سے ملاقات ہو سکی یا نہیں مگر عمرہ ادائیگی اور روضہ رسولؐ پر حاضری کا موقع ضرور میسر آ گیا۔