Friday, April 26, 2024

مریم نواز نے نواز شریف اورمیاں شریف کی 1970 کی دہائی کی تصویریں جاری کر دیں

مریم نواز نے نواز شریف اورمیاں شریف کی 1970 کی دہائی کی تصویریں جاری کر دیں
January 7, 2017

 لاہور(92نیوز)مریم نواز شریف نے میاں نواز شریف اور اپنے دادا میاں شریف کی انیس سو ستر کی دہائی کی تصویریں جاری کر دیں۔تصویروں میں دبئی میں سٹیل فیکٹری لگانے کی یاد بھی محفوظ ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر 1970 کی دہائی کی اپنے دادا میاں شریف اور والد میاں نواز شریف کی تصویریں جاری کیإ۔ 1970 کی دہائی کی ان تصویروں میں میاں شریف کی مختلف وفود اور اہم افراد کے ہمراہ اتفاق فیکٹری کے دوروں کے یادیں بھی محفوظ ہیں۔ ایک تصویر میں وزیر اعظم نواز شریف اپنے والد میاں شریف کے ہمراہ عرب حکمرانوں کے ساتھ موجود ہیں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ 70 کی دہائی کے آغاز میں دبئی میں سٹیل مل لگانے کی تصویر ہے۔ یہ تصویریں جاری کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کہیں یہ مخالفین کو یہ دکھانے کیلئے تو نہیں کہ ان کی فیملی کا عرب حکمرانوں سے بہت پرانا تعلق ہے اور انکے دادا نے بہت عرصہ پہلے دبئی میں کاروبار کا آغاز کر دیا تھا۔