Saturday, April 27, 2024

مریم نواز نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو مذاق معیثت قرار دیدیا

مریم نواز نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو مذاق معیثت قرار دیدیا
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، مریم نواز نے شہبازشریف کے میثاق معیشت کو مسترد کردیا، میثاق معیشت کو مذاق معیشت قرار دے دیا۔ لاہور میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کی اپنی رائے ہے میری اپنی رائے ہے ،جو معاملات شہباز شریف کے پیش نظر ہیں وہ میرے نہیں ہیں  ،  شہباز شریف بھی پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں ، مزید کہا جس پر بات پر گھیراؤ کرنا چاہیے اس پر میثاق این آر او کے مترادف ہوگا۔ مریم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قیادت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں ، صدر کےہوتے ہوئے میں قیادت  کیسے کر سکتی ہوں ۔