Friday, May 17, 2024

مریم نواز نے خود ضمانت کرا لی، لوگوں کو نیب آفس بلایا جا رہا ہے ، شیخ رشید

مریم نواز نے خود ضمانت کرا لی، لوگوں کو نیب آفس بلایا جا رہا ہے ، شیخ رشید
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ نے کہا مریم نواز نے خود ضمانت کرا لی لیکن لوگوں کو نیب آفس بلایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے ن لیگ اپنی پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھانا چاہ رہی ہے۔ قوم دیکھ لے گی کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔ مجھے فضل الرحمٰن کی حالت پر ترس آتا ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں سے اپیل کرتا ہوں لاہور میں 12 سے 14 فیصد کورونا ہو چکا۔ یہ اپنے ہی گھر میں شو آف پاور کرنے جارہے ہیں۔ پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ ہے، قوم یاد رکھے اسلام آباد ، پشاور اور کراچی ریڈ الرٹ پر ہیں۔ ہم نے رینجرز کی منظوری دیدی ہے۔

ادھر فواد چودھری نے کہا کہ خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا، یہ ایک مثبت عمل ہے۔ پچھلی بار تو مریم نے نیب کو پتھر مارے تھے۔ پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں۔ بریک کسی کے پاس ہے، پیڈل کہیں اور۔ پی ڈی ایم کی نابالغ سیاست ہے۔ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔