Friday, May 17, 2024

مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی

مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی
October 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کی ساری کارروئی اور ریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دبائو کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ نیب کے لئے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے۔

مریم نواز نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی۔

شوکت صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس کو اپروچ کیا گیا کہ ہم نے الیکشن تک نواز شریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا۔