Saturday, April 20, 2024

مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی، شہزاد اکبر

مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی، شہزاد اکبر
October 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی۔ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کی تربیت یافتہ مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی سے ملکر منصوبہ بنایا۔ دھاندلی پلان پر ٹیپا کے ذریعے اڑھائی ارب روپے خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو جاتی امرا بلایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کیسے فنڈز خرچ کرنے ہیں۔ ماجد ظہور اور بلال یاسین کے دفترمیں بیٹھ کر الیکشن چوری کیا گیا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ تمام ثبوت ہمارے پاس آچکے ہیں، کیس الیکشن کمیشن اور نیب کو بھیجیں گے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے فرانزک شواہد بھی حاصل کرلئے۔ آج تک ہمیں نہیں بتا سکے کونسے الیکشن کے حلقے کھولنے ہیں۔ ہمارا تو 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینی ہے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ہی ایس او پیز بنانے ہیں۔ اسلام آباد میں 4 سے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔