Thursday, March 28, 2024

مریم نواز نے اِن ہاؤس تبدیلی اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا عندیہ دے دیا

مریم نواز نے اِن ہاؤس تبدیلی اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا عندیہ دے دیا
June 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ مریم نواز نے اِن ہاؤس تبدیلی اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا عندیہ دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بولیں بجٹ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بجٹ کے حق میں ووٹ دینے والا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا سعد رفیق کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قانون اندھا ہوتا ہے لیکن نیب کے قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں۔ گرفتاریوں کے باوجود حکومت نہیں چلنی۔ دوسری طرف ن لیگ نے بھی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کردی۔ مریم نواز ن لیگ کی مجوزہ عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔ مریم نواز کے سندھ کےمختلف علاقوں کے دوروں کا شیڈول  تیار کر لیا گیا۔