Tuesday, April 23, 2024

مریم نواز ، نوازشریف 13 جولائی شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے

مریم نواز ، نوازشریف 13 جولائی شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے
July 9, 2018
لندن (92 نیوز) بدلتی صورتحال پر ن لیگ کی حکمت عملی بھی تبدیل ہونے لگی۔ نوازشریف اسلام آباد کے بجائے لاہور آئیں گے۔ مریم نواز نے اپنی واپسی کا شیڈول بتا دیا۔ مریم نواز بولیں پاکستان پہنچنے پر  نوازشریف کے استقبال کیلئے پورا پاکستان نکلے گا۔ مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کھیل ان کے ہاتھ سے نکل چکا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر میاں صاحب کا سپاہی ہے اور اس نے شیروں کی طرح گرفتاری دی،گرفتاری کیا کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دیں گے۔ نوازشریف اور مریم نواز کی ایئرپورٹ پر ہی گرفتاری کیلئے نیب تیار ہے تو ادھر دونوں کے  استقبال کیلئے ن لیگ کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔