Sunday, September 8, 2024

مریم نواز لندن کے لیئے روانہ

مریم نواز لندن کے لیئے روانہ
September 18, 2017

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں۔ نوازشریف کو این اے ایک سوبیس میں والدہ کی کامیابی پرمبارکباد بھی دیں گی۔

مریم نواز لندن میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔

وہ این اے ایک سو بیس لاہور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر والدہ کلثوم نواز اوروالد نوازشریف کو مبارکباد بھی دیں گی۔

مریم نوازکے والد اور دونوں بھائی حسین اورحسن نواز پہلے سے لندن موجود ہیں۔

مریم نواز نے لندن روانگی والدہ کی انتخابی مہم کی وجہ موخر کی تھی۔