Friday, May 17, 2024

مریم نواز لاہور میں رہ کر این اے 120 کی انتخابی مہم چلائیں گی

مریم نواز لاہور میں رہ کر این اے 120 کی انتخابی مہم چلائیں گی
August 27, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے واضح کردیا ہےکہ وہ لندن نہیں جا رہیں، بلکہ این اے 120 کی انتخابی مہم چلائیں گی۔

کہتی ہیں داتا دربار کے شروع سے آخر تک لاکھوں لوگوں نے فیصلہ نامنظور کردیا تھا جبکہ ن لیگ نے الیکشن مہم کے اجلاسوں کی کارروائی پوشیدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکمران جماعت کے امیدوار کی علاج کی غرض سے بیرون ملک موجودگی۔ ن لیگ نے حلقہ این اے 120کی الیکشن مہم تیز کر دی۔ ماڈل ٹاون میں مریم نواز کی زیر صدارت پی پی 139 ن لیگی کارکنوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پرویز ملک،وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور سینٹر پرویزرشید نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کے لیے موبائل فون اور لیپ ٹاپ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تمام کارکنان کے موبائلز فون سکیورٹی کے پاس جمع کروانے کا کہا گیا۔ مریم نواز نے این 120 کی انتخابی مہم گھر گھر جا کر چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی ترقی کے ضامن ہیں۔

اجلاس میں این اے 120 کی یونین کونسل کے چئیرمین وائس چئیرمین اور کونسلرز بھی شریک ہوئے۔