Friday, May 3, 2024

مریم نواز سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات ،وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

مریم نواز سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات ،وزیراعظم کی خیریت دریافت کی
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی میریم نواز سے اسلام آباد میں متعین اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی ۔ سفیر نے اطالوی وزیراعظم کا میاں نوازشریف کیلئے خیریت پوچھنے کا پیغام بھی پہنچایا ۔ قبل ازیں مریم نواز نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیس لاکھ فالورز ہونے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔