Tuesday, April 23, 2024

مریم نواز سمیت 600افراد کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج

مریم نواز سمیت 600افراد کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج
December 8, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت 600 افراد کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقریر کرنے پر درج کیا گیا۔

مقدمہ میں ایم این اے ملک ریاض،وسیم کھوکھر،طلال چودھری ،شذرہ منصب،مریم اورنگزیب،ایم پی اے سمیع اللہ خاں،سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف کا نام شامل ہے ۔

مقدمہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور اشتعال انگیز تقریر کی کرنے پر درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں ساؤنڈ سسٹم سے بے جا شور شرابا اور ٹریفک بلاک کی بھی دفعات شامل ہیں ۔