Saturday, May 11, 2024

مریم نواز ، حمزہ اور یوسف کی احتساب عدالت  پیشی ، کارکنوں کی دھکم پیل

مریم نواز ، حمزہ اور یوسف کی احتساب عدالت  پیشی ، کارکنوں کی دھکم پیل
September 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں مریم نواز  ، یوسف عباس اورحمزہ شہباز کی پیشی ہوئی ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز میں 7 ڈائریکٹرز اور 20  افراد پارٹنر  شپ میں تھے ، میاں شریف ، کلثوم نواز ، حسین نواز ، مریم نواز سمیت دیگر فیملی ممبرز  بورڈ آف ڈائریکٹرز میں  تھے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  چودھری شوگر ملز کا سربراہ کون تھا جس پر وکیل تفتیشی نے بتایا کہ مختلف اوقات میں شریف فیملی کے  افراد چیف ایگزیکٹو  مقرر ہوتے رہے ہیں ، 1994 میں حسین نواز چیف ایگزیکٹو تھے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز  کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئیں  جس پر تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز 2004 میں چودھری شوگر ملز کی چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئیں ۔