Sunday, May 19, 2024

مریم نواز جھوٹ نہ بولیں ، نواز شریف کی رپورٹس کلیئر ہیں ، فیاض الحسن چوہان

مریم نواز جھوٹ نہ بولیں ، نواز شریف کی رپورٹس کلیئر ہیں ، فیاض الحسن چوہان
January 24, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے ٹویٹ پیغام میں اپنے والد کی صحت کے حوالے سے خدشات کے اظہار پر کہا کہ مریم نواز جھوٹ نہ بولیں نواز شریف کی رپورٹس کلیئر ہیں۔ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ پیغام میں اپنے والد کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ۔ لکھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے  ایک نہیں بلکہ 3 آزادانہ میڈیکل بورڈز نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈز نے نواز شریف کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔ مریم نواز کے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے خدشات کا بھر پور جواب دیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس بالکل کلیئر ہیں مریم نواز جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ،قومی مجرم کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ یہی نہیں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کو پورا پروٹوکول دیتے ہیں ، ان کو ملنے آنے والی فیملی کو بھی نہیں روکا جاتا ، گھر سے کھانے بن کے آتے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں تشخیصی ٹیسٹوں کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔ مریم نواز کی بیان بازی بلیک میلنگ اور سیاسی فوائد سمیٹنے کی کوشش ہے۔ مریم نواز کے جھوٹے ٹویٹ کی وجہ سے ریاستی اداروں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔