Sunday, September 8, 2024

مریم نواز کہتی ہیں کہ سترہ ستمبرکو مہروں کی سیاست دفن کردیں گے

مریم نواز کہتی ہیں کہ سترہ ستمبرکو مہروں کی سیاست دفن کردیں گے
August 29, 2017

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے این اے ایک سوبیس میں اپنی والدہ اور مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔

داتادربارپرحاضری دی،،،مزنگ میں دفترکابھی افتتاح کیا،،نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی کیلئے مریم نوازسوال پہ سوال کرتی رہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے این اے ایک سوبیس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مزنگ میں دفترکاافتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر مریم نوازتقریرسے زیادہ عدالتی فیصلے سے متعلق سوالات کرتی رہیں۔

کہادھاندلی،دھرنا،پاناما،اقامہ صرف ڈرامہ ہے،نوازشریف انتقام کانشانہ بنے۔

مریم نواز نے نام لئے بغیر مخالفین کوبھی نشانے پررکھا۔

کہنے لگیں نوازشریف ساڑھے چارسال سے خاموش تھے،اب بولے ہیں توکچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔

مخالفین کس منہ سے این اے ایک سوبیس میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔

اس سے پہلے مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی امیدوار اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا آغازداتادربار پرحاضری سے کیا۔ انہوں نے کہا بتایانوازشریف جمعرات کو لندن جارہے ہیں۔