Friday, March 29, 2024

مریم نواز آج باغ میں سیاسی پاور شو کریں گی

مریم نواز آج باغ میں سیاسی پاور شو کریں گی
July 18, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر کی انتخابی مہم زوروں پر ہے، نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج باغ میں سیاسی پاور شو کریں گی۔

آج سنڈے سیاسی ڈے بن گیا، ن لیگ نے دونوں جلسوں کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ مریم نواز آج دھیرکوٹ اور باغ میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

پیپلزپارٹی بھی عوامی طاقت دکھانے کو تیار ہے۔ فریال تالپور اور دیگر رہنماء آج برنالہ میں جلسے سے خطاب کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔