Sunday, May 12, 2024

مریم نواز اور لیگی رہنماء گلگت پہنچ گئے

مریم نواز اور لیگی رہنماء گلگت پہنچ گئے
November 8, 2020
گلگت (92 نیوز) مریم نواز اور لیگی رہنماء گلگت پہنچ گئے، مریم نواز کے گلگت پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء قافلے کی صورت میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے چلاس کیلئے روانہ ہوئے۔ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب ، سینیٹر پرویز رشید اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ ن کے قائدین بھی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء گلگت بلتستان میں انتخابات کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گی۔ اس سے قبل مریم نواز کو ایک روز قبل سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد لوٹنا پڑا تھا۔