Friday, April 19, 2024

مریم نواز اور صفدر اعوان کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج

مریم نواز اور صفدر اعوان کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج
October 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گوجرانوالہ جلسہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف لاہور میں بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ، تھانہ شاہدرہ میں لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمہ پنجاب ساونڈ ایکٹ اور  سیکورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق  شاہدرہ چوک کو بلاک کرکے کنٹینرز لگا کر ٹریفک بلاک کی گئی،جس سے شہریوں کو پریشانی ہوئی ، ایف آئی آر میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک کو نامزد کیا گیا ہے  ، بلال یاسین ،سیف الملوک کھوکھر سمیت بائیس سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے۔

اس دوروان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے خلاف ارادہ قتل کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کرلیاگیا ، زبردستی کنٹینرز ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر  گاڑی چڑھانےپر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اس سے پہلے اٹھائیس نکات میں سے 10 کی خلاف ورزی پر سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز گوجرانوالہ میں میں مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمہ میں کورونا ایس اوپیز،روڈ بلاک ،ساونڈ ایکٹ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائیکی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جانب سے کیے گئے  معاہدے پرخرم دستگیر خان،محمود بشیرورک کےدستخط موجود ہیں ۔ ن لیگ کے سٹی صدر سلمان بٹ نے جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔