Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
November 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا  کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں وہ توہین عدالت ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ریٹائرڈ آدمی سے متعلق بات کرنے سے توہین عدالت نہیں ہوتی۔ چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔ ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے وکیل درخواست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ انصار عباسی والا شوکاز نوٹس وہ الگ کیس ہے اس کے ساتھ نا ملائیں۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ کلثوم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت عظمی کے سابق ججز کو نشانہ بنانے سے قومی اور ملکی سطح پر لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔