Monday, May 13, 2024

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ، گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات پر گفتگو

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ، گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات پر گفتگو
November 11, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات ، ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ الگ جماعتیں ،اپنے اپنے منشور ہیں ۔ ہم سب کا بیانیہ کم وبیش ایک ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پشاور جلسے، گلگت بلتستان انتخابات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ملاقات میں نواز شریف کے ٹوئیٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بلاول سے آئی جی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ۔ دونوں جماعتوں میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔