Saturday, April 27, 2024

مریم نواز اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں ، علی زیدی

مریم نواز اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں ، علی زیدی
December 27, 2020

سکھر (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا مریم نواز اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں۔

علی زیدی نے سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کیا مریم نواز کو آپ لوگ سیریس لیتے ہیں۔ یہ دونوں بچے مریم نواز اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں۔ مریم اور بلاول وہ دو بچے ہیں جنہوں نے خود ایک روپیہ نہیں کمایا۔ یہ پانچ کنفرم استعفے اسپیکر کو دے دیں ، پانچ عمرے کے ٹکٹ لے لیں۔

 انہوں نے کہا ایم کیو ایم ناراض ہی نہیں ہے تو منانا کیسا۔ کراچی کی مردم شماری پر ہمارے بھی تحفظات تھے۔ جب اتحادی حکومت ہوتی ہے تو کچھ تحفظات چلتے رہتے ہیں۔ مردم شماری کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے۔ آپ کل مردم شماری کرا لیں۔ انہوں نے کہا یہ الطاف حسین والی ایم کیو ایم نہیں ہے یہ کراچی والی ایم کیو ایم ہے۔