Wednesday, May 8, 2024

مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی ، نیب نے پیشی منسوخ کر دی

مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی ، نیب نے پیشی منسوخ کر دی
August 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور کی طلبی پر مریم نواز نیب آفس پہنچیں مگر کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ  اور پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ، جس کے بعد نیب نے پیشی منسوخ کر دی گئی ۔

کشیدہ صورتحال کے باعث  نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی جس کے بعد مریم نواز نیب آفس سے واپس روانہ ہو گئیں ۔

اس سے قبل  مریم نواز نیب لاہور آفس میں پیشی کیلئے کارکنوں کے ہمراہ جاتی امرا سے روانہ ہوئیں ۔ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، پاکپتن اور دیگر علاقوں سے قافلے جاتی امراء پہنچے۔ ٹھوکرنیاز بیگ سے ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا تھا۔