Thursday, April 18, 2024

مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان

مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان
June 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اپنے مفرور اشتہاری بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں، ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالت میں پیش کریں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1139076659401748481 اپنے ٹویٹ میں  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مریم عدلیہ کی تعظیم  قانون و آئین ملکی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں، جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1139076736342085632