Monday, May 20, 2024

مریم مختیار کی بہادری نے نئی تاریخ رقم کی  : آصفہ بھٹو زرداری

مریم مختیار کی بہادری نے نئی تاریخ رقم کی  : آصفہ بھٹو زرداری
November 27, 2015
کراچی(92نیوز)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری طيارے کے حادثے ميں شہيد ہونے والی پائلٹ مريم مختيار کے گھر  گئیں اور شہید کے والدین سے تعزیت کی۔ تفصیلات کےمطابق مریم مختیار کے والدین سے ملاقات کے دوران انکا کہنا تھا کہ  مريم مختیارکی زندگي قوم کی بيٹيوں کے ليئے مشعل راہ ہے۔ مريم مختیار نے  اپنی جان قربان کر کے نئی تاريخ رقم کی ہے آصفہ نے مریم مختیار کی ماں کی  تربيت اور حوصلے کو تمام ماؤں کے ليئے قابل تقليد  قرار دیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو کے ہمراہ ڈپٹی اسپيکرسندھ اسمبلی شہلا رضا بھي موجود تھیں۔۔