Sunday, May 19, 2024

مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار ہے، فردوس عاشق اعوان

مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار ہے، فردوس عاشق اعوان
May 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1134321635601682435 فردوس عاشق اعوان نے مخالفین پر لفظی گولہ باری کی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا مریم کو خوف ہے عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہو گا اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہو گی۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے موجودہ ملکی حالات کا ذمہ دار سابق حکمرانوں کو ٹھہرادیا ، اور کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ، ماضی کی غلط پالیسیوں نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ملک کے اندر سوچ بدلنے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے  ، اپوزیشن کی تنقید بلا جواز ہے  ، انہیں اپنے دور حکومت کا حساب دینا ہے۔