Thursday, April 25, 2024

مریم صفدر عوام کی بجائے اپنی اور والد کی فکر کریں، اعظم سواتی

مریم صفدر عوام کی بجائے اپنی اور والد کی فکر کریں، اعظم سواتی
November 11, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)وفاقی وزیر اعظم سواتی  نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر عوام کی بجائے اپنی اور والد کی فکر کریں۔

اعظم سواتی نے 92 نیوز کے مارننگ پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز اور ان کے والد نے  اپنے کاروبار کےلیے عوام اور قومی خزانے کواستعمال کیا،گیارہ جیب کتروں کاعوام کے مفاد سےکوئی تعلق نہیں۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ  سندھ جان بوجھ کر مہنگائی پر سیاست کررہاہے،گلگت بلتستان میں الیکشن منصفانہ ہوں گے۔