Thursday, April 25, 2024

مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کیلئے تحریک التواء جمع

مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کیلئے تحریک التواء جمع
July 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کے لئے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔ تحریک التواء پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی  مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ  عدالتی فیصلے اور نوازشریف کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ تمام مراعات واپس کرنے کے پابند تھے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  حکومت نے 28جون 2019کو  شریف خاندان کو کابینہ ڈویژن کی گاڑی واپس کرنے کے لیے  بیگم مریم  صفدر کو خط لکھا گیا تھا ، اس گاڑی کو استعمال کرنے کا قانونی اختیار صرف حکومتی نمائندے کو  ہی حاصل ہوتا ہے ،لیکن  مریم صفدر  سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی واپس نہیں کررہی تھیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پولیس نےبیگم مریم  صفدر کے زیراستعمال سرکاری گاڑی جاتی امراء سے برآمد کر لی  ،  جس شخص پر جرم ثابت ہوجائے تو اُس سے تمام حاصل شدہ سرکاری مراعات واپس لے لی جاتی ہیں لیکن شریف خاندان کی جانب سے گاڑی  واپس نہ کی گئی جو قانوناً جرم ہے۔