Tuesday, April 16, 2024

مریم بلاول ابو بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ، فردوس عاشق اعوان

مریم بلاول ابو بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ، فردوس عاشق اعوان
June 16, 2019
اسلام آباد (  92 نیوز) مریم بلاول ملاقات نے حکومتی وزرا کے دلوں پر چھریاں چلا دیں ، فردوس عاشق اعوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم بلاول ابو بچانےکیلئے اکٹھے ہوئے ۔ فواد چودھری نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  ایک ہی تیر سے تین شکار کرلیے ۔مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور بلاول بھٹو کو تند و تیز جملوں سے روند ڈالا کہا کہ آج فادرز ڈے پر دونوں ابو بچاؤ مہم کیلئے اکٹھے ہوئے ،بے نظیر کے جانشین آج ابو کی کرپشن بچانے کیلئے  رائیونڈ گئے ۔ انہوں نے کہ اکہ ایک راج کماری تو دوسری ان کی کنیز ہے  ، راج کماری جو ڈکٹیٹ کرتی ہیں، وہ کنیز آ کر بول دیتی ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی  مریم اور بلاول کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کیا۔اپنے ایک  ٹویٹ میں لکھتے ہیں۔ غریبوں کے لیڈر پرائیویٹ جیٹ سے اترے کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے ،جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے تواضع کی گئی  اور اس کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی ۔