Saturday, April 20, 2024

مریم اورنگزیب کے خلاف الزامات، دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کر لیں

مریم اورنگزیب کے خلاف الزامات، دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کر لیں
December 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مریم اورنگزیب کے خلاف الزامات کی دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کرلیں۔ دستاویز کے مطابق نیب مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب دستاویز کے مطابق مریم اورنگزیب پرپہلا الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلائی۔ زبانی احکامات پر مختلف کمپنیوں کو مہم جاری کی۔ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے مالی مفادات حاصل کیے۔ ریاستی اداروں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔ دوسرا الزام سرکاری رہائشگاہ کی غیر ضروری تزئین و آرائش ہے۔ 40 لاکھ روپے خرچ کیے۔ تیسرا الزام غیر ضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے متعلق ہے۔ ٹھیکہ غیر تجربہ کار کمپنی کو 6 کروڑ میں دیا گیا۔ ماڈلز، اداکاروں اور گلوکاروں کے سفری اور رہائشی اخراجات پر 2 کروڑ روپے اڈا دیئے گئے۔ چوتھا الزام وزارت کے آخری دنوں میں سیکٹر ای الیون اور ایف سیون میں دو مکانات خریدے۔ مکانات کی تزئین و آرائش پی آئی ڈی کے فنڈز اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی ملی بھگت سے کی گئی۔ پانچواں الزام پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں سے متعلق ہے۔ ظہور برلاس کو ڈی ایم ڈی پی ٹی وی لگایا گیا۔ پی ٹی وی کے کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی۔ چھٹا الزام سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال ہے۔ کئی سرکاری گاڑیاں اپنے خاندان میں بانٹ دیں۔ دو ہنڈا سوک اور ایک پراڈو اپنی والدہ، خالہ اور بھائی کو دلوائیں۔ ساتواں الزام پی ٹی وی کے فنڈ  سے پارٹی ترانہ تیار کرایا گیا۔ آٹھواں الزام پی ٹی وی کے 350 ملازمین کی پنشن اور مراعات روکنے کا ہے۔