Sunday, September 8, 2024

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت ہر پاکستانی کا حق ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت ہر پاکستانی کا حق ہے
August 25, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت ہر پاکستانی کا حق ہے۔ جب جمہوریت کی بات ہوگی تو پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیگی۔ دنیا کو پاکستان کا سافٹ امیج دکھانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں خطاطی نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کےلئے قربانیوں کا ذکر اور تعاون کےلئے امید کا اظہار کیاہے۔

مریم اورنگزیب نے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کےلئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاکستان میں فلم فیسٹیول ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے اسلام آبادمیں انسٹیٹیوٹ آف کیلیگرافی کے قیام ادیبوں اورخطاطوں کوماہانہ ادائیگی کا اعلان بھی کیا۔