Thursday, May 9, 2024

مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا مرکزی ملزم وزیراعظم کو قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا مرکزی ملزم وزیراعظم کو قرار دے دیا
May 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا مرکزی ملزم وزیراعظم کو قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے مرکزی ملزم وزیر اعظم ہیں ۔ مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ، ثبوت عوام کے سامنے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی۔ وزیراعظم نے منظوری دے کر خود ہی تحقیقات کروائیں۔ عمران خان اور عثمان بزدار نے رنگ روڈ کی ری الاٹمنٹ کا حکم دیکر دیہاڑی لگائی۔ دیہاڑی دار دیہاڑی لگا کر چلے جائیں گے۔ سرکاری افسران اور بیورو کریسی پھنس جائے گی۔