Wednesday, April 24, 2024

مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قراردیدیا

مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قراردیدیا
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ  پراجیکٹ میں ایک روپیہ بھی پنجاب حکومت کا استعمال نہیں کیا گیا، شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ اسکیم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پراجیکٹ تھا۔ سیاسی انتقام کے لئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی خدمت ہی شہباز شریف کا قصور ہے ۔ شہباز شریف کی گرفتاری ملک دشمنی ہے ۔ شہباز شریف کے کام کی گواہی پورا ملک دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ جو ووٹ انہوں نے جہازوں میں خریدے تھے وہ بھی ن لیگ کو ملیں گے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نئے نئے نامزد وزیراعظم کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ن لیگ اس سے کڑے احتساب سے گزر چکی ہے۔ نااہل حکومت کو معلوم ہے وہ کچھ نہیں کرسکتی ۔ ن لیگ کا ووٹر متحد ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری آشیانہ اسکیم میں کی گئی۔  شہبازشریف کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا گیا۔ شہبازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا۔ شہبازشریف نے صرف پنجاب نہیں ملک کی خدمت کی۔ قوم شہبازشریف کےکاموں کی تعریف کرتی ہے۔