Friday, May 10, 2024

مریم اور نواز شریف مسترد، پیپلزپارٹی نے شہباز شریف سے پینگیں بڑھانی شروع کر دیں

مریم اور نواز شریف مسترد، پیپلزپارٹی نے شہباز شریف سے پینگیں بڑھانی شروع کر دیں
June 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے مریم نواز اور نواز شریف کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف سے پینگیں بڑھانی شروع کر دیں، پارلیمنٹ میں ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی اورن لیگ پارلیمانی سیاست میں شیروشکرہوں گی! دونوں جماعتوں نے بجٹ کے موقع پر حکومت کو ملکر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی بھی پارلیمنٹ کی سطح پر ن لیگ کا ساتھ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بھی پارلمنٹ سے استعفے دینے کے خلاف ہیں اور وہ بھی پارلیمنٹ میں رہ کر سیاست کرنے کی حامی ہیں۔

پیپلزپارٹی نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کو نہیں بلکہ شہباز جو مسلم لیگ ن کے صدر ہیں کو مانتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپسی نہیں چاہتی کیونکہ اس پلیٹ فارم سے صرف استعفوں کی بات ہوتی ہےپیپلزپارٹی جس کے خلاف ہے۔