Wednesday, April 24, 2024

مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ‏

مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ‏
May 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عید کے بعد چلنے والی سیاسی فلم کا ٹریلر آج ہی جاری ہو گیا، بات اپنےمفادات کی آئی تو بدترین سیاسی مخالفین بھی اکٹھے ہو گئے، بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر مریم نواز سیاسی افطار ڈنر میں شریک ہو گئیں۔ مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ۔

آصف زرداری نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، شہباز شریف

افطار ڈنر کے بعد ملاقاتوں کے بھی دور چلے، اپوزیشن رہنماؤں میں کیا معاملات طے پائے یہ آنیوالے دنوں میں واضح ہو جائے گا، مگر اس اجتماع میں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز تیسرے کھلاڑی بنتے نظر آئے۔ مریم افطار ڈنر پر ن لیگی وفد کی قیادت کرتی رہیں جب کہ  حمزہ شہباز  کے چہرے کے تاثرات ان کے احساسات  کی ترجمانی کرتے رہے ۔ [caption id="attachment_224065" align="alignnone" width="394"] مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ‏[/caption] وزیراعظم عمران خان کی حکومت کےخلاف اپوزیشن کی مشترکہ بیٹھک  اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے سیاسی افطار ڈنر پر  ہوئی جہاں  سابق سیاسی حریف اکٹھے ہو گئے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا ، زرداری

مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شریک ہوا، افطار کےبعد ملاقاتوں کے دور بھی چلے ۔ اس افطار ڈنر میں جہاں مریم نوازمرکز نگاہ بنی رہیں وہیں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف تیسرے کھلاڑی کے طور پر  نظر آئے ، آج ہونیوالے اس سیاسی اجتماع سے ن لیگ کے مستقل کا خاکہ بھی واضح ہو گیا۔

زرداری قوم کا چھ ارب کھا کر دوسروں کو بھاشن دیتے ہیں، شہباز شریف

ثابت ہو گیا کہ آنیوالے وقت میں مریم نواز ہی ن لیگ کو لیڈ کریں گی جبکہ عمر میں چھوٹے مگر سیاست  میں مریم نواز  سے زیادہ تجربہ رکھنے والے حمزہ شہباز کا کردار جونیئر کھلاڑی والا ہی رہے گا۔ بلاول ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مریم نواز بلاول بھٹو کی  برابر والی نشست  پر براجمان تھیں جبکہ حمزہ شہباز کو تیسرے نمبر پر نشست دی گئی ، ناگواری حمزہ شہباز کے چہرے پر عیاں تھی ۔ حکومت کےخلاف اپوزیشن کا یہ اجتماع کیا رنگ لاتا ہےاس کیلئے عید تک کا انتظار کرنا ہو گا۔

لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر شہبازشریف کو کیا نام دوں ،بلاول

مریم نواز جب زرداری ہاؤس پہنچیں تو بلاول بھٹو نے مہمان کا خود استقبال کیا ، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا حال بھی پوچھا مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہباز تھے مگر بلاول بھٹو کی حمزہ شہباز پر نظر نہ پڑی ۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو ہاتھ پکڑ کے آگے کیا اور یوں۔بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کا بھی حال چال پوچھ لیا۔ [caption id="attachment_224067" align="alignnone" width="500"]مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ‏ مریم افطار ڈنر پر مرکز نگاہ ، حمزہ نظر انداز رہے ‏[/caption]