Friday, April 26, 2024

مریضوں کی بروقت جان بچانے والی جدید ڈرون ایمبولینس آ گئی

مریضوں کی بروقت جان بچانے والی جدید ڈرون ایمبولینس آ  گئی
January 5, 2017

لندن (ویب ڈیسک) اب ایمبولینس ٹریفک میں پھنسے گی نہ لمبے سفر کی ضرورت۔ ایمرجنسی میں مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے ڈورن ایمبولینس تیار کر لی گئی جس میں پائلٹ کی ضرورت ہے نہ پارکنگ کا مسئلہ۔ ڈرون ایمبولینس کسی بھی جگہ لینڈ کر سکتی ہے۔

ایمبولینس میں مریض کے ساتھ میڈیکل عملے کے بیٹھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایمبولینس بروقت نہ ملنے کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال سیکڑوں لوگ مر جاتے ہیں۔