Sunday, April 28, 2024

مریض کو وینٹی لیٹر سے بچانے کیلئے ڈیوائس تیار

مریض کو وینٹی لیٹر سے بچانے کیلئے ڈیوائس تیار
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) جناح  اسپتال کے شعبہ انستھیزیا کے سربراہ نے مریض کو وینٹی لیٹرسے بچانے کے لیےڈیوائس تیارکرلی ۔

کوروناکے خوفناک پھیلاؤکی بری خبروں کے دوران علاج معالجے کے سلسلے میں پاکستان سے بہت حوصلہ افزاخبریں بھی سامنے آنے لگی ہیں،مصنوعی اینٹی باڈیزکی تیاری کے ساتھ مریض کو وینٹی لیٹرسے بچانے کی ڈیوائس بھی تیارکرلی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاکاکہناہے کہ ہائی فلو آکسیجن کینولا ڈیوائس کورونا کے مریض کو سانس کی دشواری کی شکایت پر یہ ڈیوائس لگا دی جاتی ہے ،  جس سے وہ وینٹی لیٹر والی اسٹیج سے بچ جاتا ہے ۔کینولا ڈیوائس کو خراب اور پرانے وینٹی لیٹر کے پرزوں سے تیار کیا گیا  ہے۔

کوروناکے مریضوں کے علاج کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پہلے ہی سینتھیٹک اینٹی باڈیز کی تیاری بھی شروع کردی جسے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے بہت بڑی پیش رفت قراردیا جارہاہے۔