Thursday, April 25, 2024

مریدکے،ٹی ایچ کیو اسپتال میں خاتون نے ایمرجنسی کے سامنےبچے کو جنم دیدیا

مریدکے،ٹی ایچ کیو اسپتال میں خاتون نے ایمرجنسی کے سامنےبچے کو جنم دیدیا
November 27, 2018
مریدکے ( 92 نیوز)مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نےبچے کوجنم دےدیا۔ سی او ہیلتھ نے غفلت پر دو لیڈی ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل  کرتےہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔ مریدکے میں ایک خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال لایا گیا جس نے اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے فرش پر بچے کو جنم دیدیا۔ واقعہ کی اطلاع پر سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر ریاض ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے پہنچ گئے اور فوری طور پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فرحانہ ،ڈاکٹر انم اور نرس سمیعہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ سی او  ہیلتھ نے ایم ایس ڈاکٹر عدنان کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔